Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سال پر پی آئی اے کے بیرون ملک کرایوں میں کمی

اسلام آباد... پی آئی ا ے نے نئے سال پر یورپ اور چین کا سفر کرنے والے مسافروں کےلئے کرایوں میں 25 سے 30فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ کرایوں میں کمی یہ اسکیم محدود مدت کےلئے ہے ۔14سے 28 دسمبر تک اسکیم جاری رہے گی۔ پاکستان سے پیرس، میلان ،اوسلو، کوپن ہیگن ،بارسلونا،بیجنگ اور کابل جانے والے مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نئی اسکیم کے تحت پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا۔اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار500 روپے جبکہ دوطرفہ کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا۔ بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ دوطرفہ 52 ہزار روپے ہوگا۔ رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ۔

شیئر: