ریاض ۔۔۔ سعودی دولہا نے مال بردار ٹرک پر سوار ہوکر شادی گھر پہنچ کر مہمانوں کو حیران کردیا۔ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سعودی دولہا نے اپنے طور پر طے کیا کہ وہ اپنی شادی کے موقع پر کچھ غیر روایتی کام کریگا۔ وہ شادی گھر مال بردار ٹرک پر سوار ہوکر پہنچا تو وہاں موجود دولہا دلہن کے تمام گھر والے اسے اس طرح دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ اس نے شادی گھر پہنچنے کے بعد ہارن بھی بہت زور سے بجایا جس پر راہگیر بھی اسکی جانب متوجہ ہوئے۔