Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سال کی نوکری والے قوم کے فیصلے نہیں کرسکتے ،زرداری

حیدرآباد..پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین اور سابق صدر آصف  زر داری نے کہاہے کہ پرویز مشرف دبئی میں بیٹھ کر رورہا ہے۔مشرف کی موت نہیں زندگی چاہتا ہوں تاکہ وہ اپنی زندگی میں دیکھے کہ جسے وہ روکنا چاہ رہا تھا وہ لہر آج بھی جاری ہے۔پاکستان کے ساتھ کافی مذاق ہوچکا۔ اب مذاق چھوڑ دیں۔جب نواز شریف کو لایا جارہا تھا تو انہیںکہا تھا خدا کا خوف کریں۔قوم کے فیصلے کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ اسلام آباد کے گونگے بہرے لوگوں سے مخاطب ہوں ۔ حکومت کو 100 دن سے زیادہ ہوگئے ۔یہ کہتے ہیں 100 دن بہت کم ہیں۔ سو دن میں کیا کرسکتے ہیں۔ہم نے100 دن میں مشرف کی چھٹی کی۔100 دنوں میں سوات کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا۔حکومت کو کوئی کام کرنا آئے تو یہ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں آکر 10 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے5 لاکھ افراد کا روز گار ختم کرجاتے ہیں تو ان کی عقل کہاں ہے؟ پہلے ایک عمارت بناتے اس میں لوگوں کو دکانیں دیتے، جس کا چولہا جل رہاہے، وہ بھی آپ چھین رہے ہیں۔جب کوئی غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے تو مجھے غصہ آتاہے۔انہوں نے کہا کہ جس کا جو آئینی دائرہ اختیار ہے اسے اس میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ سابق صدر نے کہا کہ جس کی نوکری 3 سال کی ہو۔ اسے میری قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے۔9 لاکھ کیس عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، آپ وہ کام کریں، آپ کا کوئی مستقبل نہیں۔چیزوں کے مستقبل کے بارے میں کیوں فیصلہ کرتے ہیں؟۔ زرداری نے کہا کہ قوم کے فیصلے کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے۔بہتر تھا کہ شفاف انتخابات ہونے دیتے سیاسی جماعتیں لڑ جھگڑ کر اتفاق رائے سے حکومت بناتیں۔ زرداری نے کہا کہ یہ ملک 3 سال آگے جاتا ہے پھرایک لکڑی اٹھاتا ہے تو ملک 15 سال پیچھے چلا جاتا ہے ¾ آپ سمجھتے کیوں نہیں۔ آپ اس نظام کو برقرار رہنے دیں، اسی ارتقا میں ترقی ہے۔اس میں ترقی نہیں کہ ایک دکان کھلے پھربند ہو اس پر گاہک بھی آنا چھوڑ دیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ آئے ہیں جو لائے گئے۔اگر میں حکومت اچھی چلا سکتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کرکٹ بھی اچھی کھیل سکتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ان سے کوئی کام نہیں ہوتا سوائے انڈے اور مرغی کے۔ اگر آپ کا بزنس مین خوش نہیں تو کیا سمجھتے ہیں باہر سے کوئی آکر پیسہ لگائے گا؟ باہر کا بزنس مین ایک ڈالر لگاتا ہے، 10 ڈالر لے جاتا ہے۔ کٹھ پتلی حکمران عوام کے مسائل نہیں سمجھ سکتے۔

شیئر: