ہاکی ورلڈ کپ :ہالینڈ اور بیلجیئم فائنل میں پہنچ گئے
بھوبنیشور: 14ویں ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ہند کے شہر بھوبنشیور کے کالنگا اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 6 گول سے شکست دیدی ، سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ بیلجیئم کے کھلاڑی ہینڈرکس نے 2 گول کئے جبکہ بون، گوگنارڈ، چارلیر اور ڈوکیئر نے ایک، ایک گول کر کے انگلینڈ کو بدستور شکست کی جانب دھکیل دیا۔دوسرے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے آسٹریلیا کو پینلٹی اسٹروک پر 3کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر تھا۔ ورلڈ کپ کا فائنل 16 دسمبر کو بیلجیم اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے ہند کے شہر بھوبنیشور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ہالینڈ کے گروپ میں شامل تھی جس سے شکست کھانے کے بعد بیلجیئم کی ٹیم سے ناک آوٹ مرحلے میں آگے بڑھنے کیلئے ایک موقع دیا ۔ ان دونوں سخت حریف ٹیموں کے سامنے پاکستان ہاکی ٹیم قدرے بے بس نظر آئی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں