Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں جیت کیلئے پرجوش و پرعزم

  لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اس میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے بھی لیگ کے حوالے سے پیغامات جاری کر دیئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ گزشتہ ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ہم نے بڑی تعداد میں شائقین کو اپنا پرستار بنالیا،ٹیم اس بار نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیل کر ٹرافی اٹھانے کیلئے پر عزم ہے۔چھٹی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل فور کیلئے متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا۔ اسٹیون اسمتھ اور شاہد آفریدی سے فتح گر کارکردگی کی امیدیں ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز کی خدمات حاصل ہونے سے اسکواڈ متوازن ہوگیا اور حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ شہرقائد اور لاہور میں8میچز کا انعقاد بڑی اچھی خبر ہے۔ بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی میں ہوم کراوڈ کے سامنے میچ کھیلنے کیلئے اور جیتنے پرعزم ہیں۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے تاحال کپتان کا فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹیم کے مینٹور وقار یونس نے کہاکہ ہمیںکئی میچ ونرز کی خدمات حاصل ہیں۔ اعزاز کا دفاع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پشاور زلمی کے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی ایونٹ کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک پی ایس ایل کا منتظر ہوں، جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی کوشش کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: