Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف سے جلد جان چھڑائیں گے ،زرداری

حیدر آباد..سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے جلد جان چھڑا کر قبل از وقت الیکشن کرائیں گے۔ٹنڈو الہیار میں جلسے سے اور حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ انتخابات جلد نظر آرہے ہیں۔جلد پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔ اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا جیل تو میرا دوسرا گھر ہے۔ زرداری نے کہا کہ حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے۔تجاوزات گرانے سے پہلے لوگوں کو نوٹس دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہے۔کراچی ملکی معیشت کا 63 فیصد دیتا ہے واپس کیا ملتا ہے؟ ہم صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی ٹیکس پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جاسکتا۔ پکڑ دھکڑ چھوڑ کر ملکی مسائل پر توجہ دیں۔ہم نہیں چاہتے کہ ادارے کمزور ہوں ۔ ایسا ہوا تو ایک اور طاقت کھڑی ہے جو جارحانہ اور جنونی سوچ رکھتی ہے۔ اسی لئے حکومت کو گنجائش دیتے ہیں لیکن اسے غلط فہمی ہے کہ ہم اس سے ڈرتے ہیں یا اس سے اقتدار لے لیں گے۔صرف غیر جانبداری چاہتے ہیں۔ اختیار اور اقتدار ہم خود لے لیں گے۔ زرداری نے کہا کہ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔موجودہ حکومت انڈر 16 کھلاڑی ہے۔حکومت تب ہی مضبوط ہوگی جب صوبے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو تکلیف صرف 18ویں ترمیم کی ہے جس کی وجہ سے مجھ پر دباوڈالا جارہا ہے۔ اگر 18ویں ترمیم کے معاملے پر مان بھی جاوں تو میری پارٹی، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ نہیں ملا تب ہی انہیں عوام کے درد کا احساس نہیں ۔ صرف سیاست دان جانتے ہیں کہ عوام کے مسائل کیا ہیں۔نتخابات اگر شفاف ہوتے تو کپتان و زیر اعظم نہ ہوتے۔

شیئر: