زرداری جیل جانے کی تیاری کریں، نعیم الحق
اسلام آباد... وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں ۔آصف علی زرداری کی ٹنڈوالہ یار کی تقریر کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پاکستان تاریخ میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ آصف زرداری کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 100 ارب روپے جعلی اکاونٹس زریعے ملک سے باہر بھیجے 300ارب روپے سندھ کا بجٹ بھی کھا گئے۔ اس کے علاوہ یہ سندھ کے ہر تھانے اور محکمہ جات میں حصہ بھی وصول کرتے ہیں۔ اب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ آصف زرداری حکومت پر تنقید کے بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔