Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ویب چینل کو شرانگیز انٹرویو دیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور اس معاملے میں ان پر آج فرد جرم عائد کی گئی ہے ، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے ۔ اسلام آباد میں سماعت کے موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے استدعا کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے ، انہیں اسپتال منتقل کیا جائے ، جس پر عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا۔
 

شیئر: