Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نیا مشرف ہے، فضل الرحمان

سکھر...جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہند کی ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور اس پر حکومت کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے ہند سے پینگیں بڑھائی جا رہی ہے۔ کرتار پور بارڈ رکھول کر ہند کو دوستی کی دعوت دی جا رہی ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅںسے گفتگو کے دوران فضل الرحمن نے عمران خان کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کو نیا مشرف قرار دیا اور کہا کہ یوٹرن خان پاکستان کو مدینہ نہیں بلکہ مغربی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت اداروں کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ قومی اداروں کو متنازعہ بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

شیئر: