Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقی کے عمل میں خاندان کا کردار

 منگل 18دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے و الے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی خاندان ملک و قوم کی ہمہ جہتی ترقی میں شاندار کردارادا کررہا ہے۔ یہ سعودی وژن 2030کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ سعودی حکومت کو اسکا احساس اور ادراک ہے اسی لئے وہ اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
کسی بھی ملک کی حقیقی ترقی کا آغاز خاندان سے ہوتا ہے۔ خاندان ہی تعلیم و تربیت کے باب میں بنیاد کے پتھر کا درجہ رکھتا ہے۔ خاندان کی اصلاح فرد سے ہوتی ہے اور یہی معاشرے کی اساس بنتا ہے۔ اسی تناظر میں اس ہفتے ریاض میں سعودی خاندان فورم منعقد ہوا۔ اس سے یہ امید وابستہ کی جارہی ہے کہ یہ فورم سعودی خاندان کا وسیع البنیاد کردار متعین کریگا اور آئندہ مرحلے میں سعودی خاندان زیادہ مضبوط کردار پیش کریگا۔ ترقی کے مختلف شعبوں میں خواتین اپنا فرض انجام دیں گی۔ خواتین ہی اہل خانہ میں شعور و آگہی بیدار کرنے کی ذمہ داری پوری کرینگی۔
سعودی خاندان آئندہ مرحلے میں اقتصادی اور سماجی منظر نامے میں براہ راست اصل کھلاڑی ثابت ہوگا۔ اسے بہت ساری ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔ احسن طریقے سے اپنا کردارانجام دینا ہوگا۔ ایسا کرکے ہی وہ مثالی خاندان کا نمونہ پیش کرسکے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: