ویلنگٹن ٹیسٹ: میتھیوز اور مینڈس کی سنچریاں،ڈرا کی جانب گامزن
ویلنگٹن:انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔ ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن، سری لنکا نے کیویز کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناکر مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اسکی ابھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے میچ کے چوتھے روز انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز بولرز کی خوب دھنائی بھی کی اور اپنی اپنی ناقابل شکست سنچریاں بھی مکمل کیں۔ اس سے قبل میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا تھا تاہم دونوں کھلاڑیوں نے مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 246رنز بناکر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا جو اب تک چوتھی وکٹ پر سری لنکا کی دوسری بڑی شراکت داری ہے۔میچ کے چوتھے روز آئی لینڈرز انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس کیویز بولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور کیویز کوئی کھلاڑی آوٹ نہ کرسکے۔ منگل کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے چوتھے سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 20 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسل مینڈس 5اور انجیلو میتھیوز 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کا چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا۔ کیویز بولرز پورا دن کوئی کھلاڑی آوٹ کرنے میں ناکام رہے۔ کوسل مینڈس اور انجیلو میتھیوزنے انتہائی محتاط اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورا دن کیویز بولرز کی خوب دھنائی بھی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 246 رنز بنائے جو اب تک چوتھی وکٹ پر سری لنکا کا دوسری بڑی شراکت داری ہے تاہم اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ناقابل شکست سنچریاں بھی اسکور کیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کے مجموعی ا سکور کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 259رنز تک پہنچا دیا اور یوں آئی لینڈرز کو کیویز کی پہلی اننگز کے اسکور 578 رنز کے جواب میں مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی ابھی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 259 بنالئے تھے اور اس کو کیویز کے خلاف مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ 7وکٹیں ابھی اسکی باقی تھیں۔ کوسل مینڈس ناقابل شکست 116 اور انجیلو میتھیوز ناقابل شکست 117رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ میچ کا چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا۔ کیویز بولرز کوئی سری لنکن کھلاڑی کو آوٹ نہ کرسکے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں