Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر سے چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات

اسلام آباد ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے قونیہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابین خصوصی محبت اور شفقت کو اجاگر کیا۔ ترک صدر نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا روم کے شہر قونیہ میں چیف جسٹس کا خیر مقدم کیا۔ قبل ازیںچیف جسٹس ثاقب نثار نے ترک آئینی کورٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زوہتو ارسلان سے ملاقات کی ۔چیف جسٹس نے ترک ہم منصب کو پاکستان کے عدالتی سسٹم کے کام کے بارے میںبریف کیا ۔ پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی غرض سے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فروغ سپریم کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔ سپریم کورٹ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ انتظامیہ ان بنیادی حقوق پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر ارسلان کو واٹر مینجمنٹ،آبادی پر کنٹرول، صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور انصاف و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی آگا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ارسلان نے چیف جسٹس کو ترک جوڈیشل سسٹم کے کام کے بارے میں بتایا ور انہیں آگاہ کیاکہ ترک آئینی کورٹ سسٹم یورپ کا سب سے قدیم سسٹم ہے۔ دونوں ملکوں کی اعلی عدلیہ کے مابین ادارہ جاتی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر: