Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

   راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد ابو ظبی میں افغان امن مذاکرات کے3 ادوار مکمل ہونے کے بعد ہنگامی طور پر پاکستان آئے تھے۔مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے آرمی چیف کوبریف کیا۔ افغان مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ زلمے خلیل زاد  پاکستان کے مختصر دورے کے بعد کابل روانہ ہو گئے ۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے اعلیٰ سول وعسکری، دفترخارجہ، سفارتی اور حکومتی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ طالبان سے مذاکرات میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا ءپر ہونے والی بات چیت سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ۔ زلمے خلیل زاد کابل میں اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقاتیں کرکے واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے۔
 

شیئر: