ڈوجی کمپنی کا 10080 ایم اے ایچ بیٹری والا اسمارٹ فون
جمعرات 20 دسمبر 2018 3:00
ڈوجی کمپنی کی جانب سے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے جو صرف ایک چارج کے بعد دس دنوں تک کام کر سکے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 10080 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون سے لگاتار 76 گھنٹے ویڈیو ، 136 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے جبکہ اسٹینڈبائی پر یہ فون 55 دن تک کام کر سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کو ایس 80 نام دیا گیا ہے۔فون میں 6 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 23 پروسیسر ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔یہ فون واٹر پروف ، ڈسٹ پروف اور شیٹر پروف ہے یعنی یہ تین فٹ پانی میں چوبیس گھنٹے تک صحیح سلامت رہ سکتا ہے۔ فون کی پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے جب کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 380 ڈالرز ہے۔