ریاض ۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنادریہ میلے کے ثقافتی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ان کے ہمراہ خلیجی ممالک کے مہمان شیخ نواف الاحمد الصباح ،شیخ عبداللہ بن حمد آل خلیفہ ، شیخ عبداللہ آل نہیان اور شہاب بن طارق آل سعید بھی شریک ہوئے ۔ انڈونیشیا اعزازی مہمان کے طور پر پیش پیش رہا ۔انہوں نے شاہی خاندان کے افراد ، اعلیٰ عہدیداروں اور مہمانوں کی معیت میں سعودی عرب میں معروف تلواروں کا حربی رقص بھی کیا۔