ریاض ۔۔۔مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے ریاض میں سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ہندوستان میں اسلامی جدوجہد سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت اسلامی امور اور مرکزی جمعیت اہلحدیث ،ہند کے درمیان تعاون کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی عرب دنیا بھر میں اعتدال ، میانہ روی اور افہام و تفہیم کے فروغ نیز انتہا پسندی و دہشتگردی کے سدِ باب کیلئے کوشاں ہے ۔ مولانا اصغر مہدی رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام ہونیوالی اتحاد بین المسلمین عالمی اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد جنادریہ میلے کی انتظامیہ کی دعوت پر ریاض پہنچے ہوئے ہیں ۔