کلب ورلڈ کپ: رئیل میڈرڈ کے گیرتھ بیل کی ہیٹ ٹرک
ابو ظبی: گیرتھ بیل کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے ایشین چیمپیئن جاپانی کلب کاشیما اینٹلرز کو 1-3سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی ۔ریئل میڈرڈ اس وقت دفاعی چیمپیئن ہے اور اس کامیابی کے نتیجے میں وہ مسلسل تیسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے ۔جاپانی کلب سے مقابلے کے بعد اب ہسپانوی کلب فائنل میچ اماراتی کلب العین ایف سی کے خلاف کھیلے گا۔ ابو ظبی میں ہونے والے میچ کے دوران گیرتھ بیل نے کھیل کے پلے ہاف کے آخری منٹوں کے دوران گول کرے رئیل میڈرڈ کو برتری دلائی ۔ انہوں نے دوسرے ہاف کے دوران 3منٹ کے دوران مزید 2گول کرتے ہوئے نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کرلی بلکہ اپنے کلب کی فتح بھی یقینی بنا دی۔ جاپانی کلب کی جانب سے واحد گول 78ویں منٹ میںاسکور کیا گیا۔ ان تین گولز کی بدولت گیرتھ بیل کلب ورلڈ کپ میں دوسرے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ ریئل میڈرڈ کے سابق سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 7گولزکے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔اگر رئیل میڈرڈ نے فائنل میں اماراتی کلب کو ہرایا تو وہ اس ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ اسے چوتھی مرتبہ جیتنے میںمیں کامیاب ہو گا جبکہ روایتی حریف بارسلونا کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا جو تین مرتبہ چیمپیئن رہا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں