نیب قانون میں ترمیم کی تیاری
اسلام آباد... اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے آئندہ ہفتے تمام قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیدیںگے۔ حکومت اوراپوزیشن کوایک میز پر بٹھادیا ۔ ایوان کو قانون کے مطابق چلاوں گا۔نیب قانون میں ترمیم سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کریں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے معاملات پرمثبت پیش رفت ہوگی ۔اس حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ۔ اب وہ قانون سازی ہوگی جس سے پاکستان کے عوام کوفائدہ پہنچے گا۔ نیب قانون میں ترمیم کی بھی تیاری ہوگئی ۔ اس حوالے سے اپوزیشن کچھ اور بھی چاہتی ہے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کریں گے ۔ وزیر قانون سے کہاہے کہ نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کرے جو قانون کے مطابق ہے وہ کریںگے۔ غریب لوگوں کی سرکاری قانونی معاونت اور وراثت سے متعلق قانون لارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میرے لئے اہم میرا ملک اوراس کاقانون ہے اور میں اسی کے مطابق کام کروں گا۔ایوان میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان کومساوی حق حاصل ہوگا۔