اتوار 23دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”مکہ “ کی شہ سرخیاں
٭ جدہ میں آئندہ ہفتے کھانوں کا میلہ، ایک لاکھ شائقین کی آمد متوقع
٭ سعودی عرب نے ایرانی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے پر البانیہ کے فیصلے کی حمایت کردی
٭ ”القدیہ“ منصوبے نے 2019ءکے اوائل سے نئی آسامیوں کا اعلان کردیا
٭ سوڈانی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
٭ مکہ میں 135کوآپریٹو سوسائٹیوں کے معاہدوں پر دستخط
٭ مکہ سرکلر روڈ تھری کی سرنگ کی سیمنٹ والی تہہ ٹوٹ کر گر گئی
٭ اوبر کمپنی نے کسٹم فیس کے نفاذ سے قبل چین سے 8ہزار الیکٹرانک موٹر سائیکلیں درآمد کرلیں
٭ مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 20سوڈانی ہلاک
٭ مصر میں 11دہشتگردوں کو سزائے عمر قید
٭ صومالیہ میں دہشتگرد حملہ، 7ہلاک، سعودی عرب کی طرف سے اظہار مذمت
٭٭٭٭٭٭٭٭٭