ملالہ کا شاہ رخ کو تعریفی پیغام
معروف پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بالی وڈ کے کنگ خان کے نام پیغام بھیجا ہے۔ ملالہ نے شاہ رخ کو ان کی نئی فلم ”زیرو“ دیکھنے کے بعد وڈیو پیغام میں شاہ رخ کی بہترین اداکاری کی تعریف کی ہے ۔ملالہ نے کہا کہ میری فیملی نے فلم دیکھی اور سب کو پسندآئی ۔ ملالہ نے شاہ رخ سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میری زندگی کا بہت بڑا دن ہوگا جب میں آپ سے ملوں گی۔