Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین اسلام پر غیر ملکی کیخلاف مقدمہ

ریاض۔۔۔۔۔فوجداری کی خصوصی عدالت نے دین اسلام کی توہین کرنیوالے مقیم غیر ملکی پر مقدمے کی سماعت شروع کردی۔ یمن کے شہری نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام عصر حاضر میں قابل عمل مذہب نہیں۔ یمنی شہری نے نبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخی بھی کی تھی۔ اس نے نبی اکرم اور دیگر نبیوں کی شان میں ہرزہ سرائی اور امہات المومنین کی شان میں گستاخی نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر لعن طعن کی وجہ سے اسلام سے خارج ہوگیا ہے۔ یمنی نے شیخ محمد عبدالوہاب ؒ کی تحریک پر بھی سخت کلامی کی تھی۔

شیئر: