نائیجریا میں دہشت گرد حملہ،17ہلاک
ابوجہ...افریقی ملک نائیجیریا کی شمالی ریاست زیمفارا کے علاقے میں دہشت گرد حملے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا میں گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے ۔خیال رہے کہ اسی علاقے کے ایک گاوں میں حملے میں 25 افراد مارے گئے تھے ۔تازہ حملہ ضلع میرادون کے گاوں میں ہوا ۔ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاوں کو آگ لگا دی اور فائرنگ کی ۔مقامی باشندے نے بتایا کہ حملے کے بعد 17 لاشیں ملیں ۔ کئی موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد گاوں میں داخل ہوئے جب لوگو ںنے بھاگنے کی کوشش تو انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی کو تحفظ دینے کے لئے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں گے۔نائیجیریا کی حکومت کو دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ڈکیتوں کے حملوں کا بھی سامنا ہے ۔