Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کو ویڈیو میں بدلنے کا طریقہ‎

مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ کی پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بدلنا انتہائی آسان ہے۔ گوکہ اس کے لیے کی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن بھی موجود ہیں اور مائیکروسافٹ نے خود بھی پاور پوائنٹ 2010 میں یہ فیچر بھی شامل کردیا ہے کہ پریزینٹیشنز کو ڈبلیو ایم وی ویڈیو فائل کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔پاور پوائنٹ 2010 کے ذریعے کسی پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بدلنے کے لئے فائل مینو میں سے سیو اینڈ سینڈ پر کلک کریں اور پھر دائیں جانب کھلنے والے آپشنز میں سے کریئیٹ آ ویڈیو منتخب کریں۔ آپ کے سامنے ویڈیو کے حوالے سے مختلف آپشنز پیش کئے جائیں گے ان میں ویڈیو کی کوالٹی ، سائز وغیرہ شامل ہونگے۔ آپ اپنی ضرورت کے مطابق آپشنز منتخب کریں۔ آپشنز کا یہ انتخاب ویڈیو کے فائل سائز پر براہ راست اثر انداز ہوگا۔ فی الحال پاور پوائنٹ میں صرف ڈبلیو ایم وی ویڈیو فارمیٹ کی ہی سپورٹ موجود ہے۔ پریزینٹیشن میں شامل تمام لوازمات بشمول اینی میشنز اور آڈیو بھی ویڈیو میں شامل ہوتی ہے۔ اگر پریزینٹیشن میں کوئی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہو تو وہ بھی ڈبلیو ایم وی ویڈیو میں موجود ہوتی ہے۔اگر آپ کے پاس پاور پوائنٹ 2010 دستیاب نہ ہو تو پرانے ورژنز کی پریزینٹیشنز کو بھی ویڈیو میں بہ آسانی بدلا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر درکار ہوگا جو کہ بآسانی مفت دستیاب ہیں۔
 

شیئر: