چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسڑ مائنڈ مارا گیا
اسلام آباد...کراچی میں چینی قو نصلیٹ پرحملے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد اسلم عرف اچھو افغانستان میں 2 ساتھیوں، 3 کمانڈروں اور 4 محافظوں سمیت خود کش حملے میں ہلا ک ہوگیا اسلم عرف اچھو افغانستان اور ہند سے مبینہ طور پر پاکستان مےںدہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔ چینی قونصلیٹ پر حملے سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ اسلم اچھو بلوچستان آپریشن کے دوران زخمی ہونے کے بعد ملک سے چلا گیا تھا۔ قندھار کے علاقے مینومینہ میں اجلاس کے دوران خود کش حملہ ہوا۔ اسلم عرف اچھو ساتھیوں اور محافظوں سمیت مارا گیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں تاجو مری اور ر حیم مری شامل ہیں ۔اسلم عرف اچھو کے سر کی قیمت 50لاکھ مقرر تھی ۔