ریاض ۔۔۔ محکمہ انسداد منشیات نے بچوں کے اسکول بیگ سے 21ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ محکمہ نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ اسمگلروں نے نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کیلئے اسکولو ںکے بچوں کے بیگ استعمال کئے ۔ اس کی اطلاع ملی تھی۔ فوری کارروائی کرکے اسکول بیگز سے21ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ محکمے نے اسکی وڈیو بھی جاری کی ہے۔