جنوری میں ضمنی بجٹ لا رہے ہیں،مشیر تجارت
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
اسلام آباد...وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ حکومت نے5 آزادنہ تجارتی معاہدوں پردستخط کئے ہیں ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ چین مارکیٹ رسائی دے۔ جون 2019 تک چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط ہوجائیں گے۔ امید ہے کہ چین اپنی منڈیوں تک رسائی دے گا ۔ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔ کوریا کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کاروباری آسانیوں کی رینکنگ میں پاکستان 147 سے 137 نمبر پر آگیا۔ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانیوں کے لئے پاکستان کو 100 سے نیچے کی رینکنگ پر لانے کا ہدف دیا ہے۔ عبدالرزاق داود نے کہا کہ10 سال سے ملک میں ڈی انڈسٹرالائزیشن ہوئی ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں جو کہ صرف صنعتکاری (انڈسٹرلائزیشن) سے ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنوری میں ضمنی بجٹ لا رہے ہیں جس میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔ حکومت کسٹم ڈیوٹیز اورریگولیٹری ڈیوٹیز کو ایک جگہ فکس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف پالیسی انڈسٹرلائزیشن پر مبنی ہوگی۔ خام مال پر ڈیوٹی نہیں ہونی چاہیے ہمیں صنعتوں کو تحفظ دینا ہے ۔