ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم کی ملاقات کیوں نہیں ہوسکی؟
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
بغداد... صدر ٹرمپ نے غیر اعلانیہ دورے میں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے محض ٹیلی فونک رابطہ کیا تاہم طے شہد ملاقات نہیں ہو سکی۔بیان میں بتایا گیا کہ عراقی حکومت نے ٹرمپ کے دورے خیر مقدم کیا سرکاری طور پر امریکی صدر کا استقبال اور عراقی وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات طے ہو چکی تھی تاہم ملاقات کے انتظام کے حوالے سے اختلافات کے سبب اسے ٹیلیفونک رابطے میں تبدیل کر دیا گیا۔بیان کے مطابق ٹرمپ اور عبدالمہدی کے درمیان بات چیت میں عراق کی صورت حال، شام سے امریکی فورسز کا انخلا، داعش کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون اور خطے کے ممالک اور عوام کے لئے امن و استحکام کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ عراقی وزیر اعظم اور امریکی صدر نے ایک دوسرے کو بغداد اور واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی۔