امریکہ سابق سوویت یونین کا سبق یاد رکھے ،طالبان
کابل....امر یکہ کی جانب سے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں کمی پر غور کرنے کے معاملے پر طالبان نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان کو نہیں چھوڑا تو انہیں 1980 کی دہائی میں سابق سوویت یونین کی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ افغانستان پر سابق سوویت یونین کے حملے کو 39 سال مکمل ہونے پر طالبان نے بیان میں کہا کہ امریکی فورسز کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سرد جنگ کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ گئے ہوں گے۔ امریکہ افغانستان میں سابق سوویت یونین کی شکست سے کو نہ بھولے اور پہلے سے آزمائے ہوئے افغانوں کی صلاحیتوں کو جانچنا چھوڑ دو۔طالبان ترجمان نے کہاکہ مستقبل میں طالبان اور امر یکہ کے درمیان کوئی بھی تعلقات تنازع کے بجائے سفارتی اور اقتصادی اصولوں پر منحصر ہونے چاہئیں۔