Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقانی نیٹ ورک کے 5جنگجو فضائی حملے میں ہلاک

کابل.. افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں حقانی نیٹ ورک 5جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ پکتیا کے ضلع گردیز میں سیکیورٹی فورسز نے جنگجووں کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ۔ حملے میں طالبان کی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی ۔ واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں حملے بڑھ گئے ۔

شیئر: