Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم رہنماوں کو دھمکیاں،سیکیورٹی کا مطالبہ

کراچی ...متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط تحریر کیا ہے جس میں متحدہ رہنماوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خالد مقبول نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔ ایم کیوایم رہنماوں، منتخب اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کونشانہ بنایاجاسکتاہے۔ ایم کیوایم رہنماﺅں کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نوٹس لیں۔ سیکیورٹی اداروں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوسیکیورٹی کے لئے لسٹ فراہم کرچکے لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

شیئر: