Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 3دن بند رہیں گے

اسلام آباد...وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں3 دن بند رہیں گے ۔ ٹرمینل میں کام کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں مسئلہ آیا تاہم دوسرے ٹرمینل سے گیس کی فراہمی جاری ہے ۔ٹی وی انٹرویو میں انہو ںنے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہمارے درمیان طے ہوا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں3 دن بند رہیں گے۔ تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ کے پی کے میں گیس بحران نہیں۔سندھ میں بھی گیس کا بحران دوبارہ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گیس پیکج کے مسئلے پر کام ہو رہا ہے۔ فرنس آئل کی درآمد پر مستقل پابندی لگا دی گئی۔

شیئر: