دمادم مست قلندر ہوگا، وسان
خیرپور ...پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔آج ہمارے خلاف کارروائی ہو رہی ہے کل عمران خان کی بھی باری آنی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنا کوئی نئی بات نہیں۔ ای سی ایل میں نام دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پیپلز پارٹی کو اس لئے ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے تاکہ حکومت صوبے میں مڈٹرم الیکشن کرواکر آسانی سے جیت کی راہ ہموار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ میں سب آئیں گے۔ آج ہمارے خلاف کارروائی ہو رہی ہے کل عمران خان کی بھی باری آنی ہے۔