افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی ہوگی؟
واشنگٹن...افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے معاملے پر وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دیئے۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج کی موجودگی کم نہیں کرنا چاہتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے احکامات نہیں دیئے۔ امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر کے مطابق انہیں افغانستان میں امریکی فوج میں کمی کے احکامات نہیں ملے۔واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے افغانستان سے 7ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کے انخلاءکی خبر دی تھی۔