جتنا مارو گے ہم ا تنا ہی بڑھیں گے ،زرداری
کشمور...پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین سابق صد رآصف زرداری نے کہا ہے کہ تم نے صرف بینڈ بجانا ہے تو بجاو لیکن ہمیں جتنا مارو گے ہم اتنا ہی اور بڑھیں گے۔ میں نے پاکستان کے لئے کام کئے ہیں۔ ضمانت کے وقت پاسپورٹ جمع کرادیا تھا۔ مجھے باہر جانے کی کیا ضرورت ہے۔ اللہ کے فضل سے ہم زردار ہیں۔ ہر حال میں خوش ہیں۔ہفتہ کو کشمور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے5 سال حکومت کرکے دکھائی ہے ۔ عوام نے ہمیشہ پارٹی کو سپورٹ اورو ووٹ دیا۔وزیر اعلیٰ کواور مجھے3 اسسٹنٹ لگے ہیں۔ ہمیں در ددل کا پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی بارش واپس لانے کے لئے پورے صوبے میں نیم کے درخت لگانے چاہتے ہیں۔روہڑی کینال کی لائننگ کرنا چاہتے ہیں۔یہ ہمیں پکڑے ہوئے ہیں کہ باہر نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹونے میرے لئے فرض چھوڑا تھا پورا کر رہاہوں۔ اسی گڑھی خدا بخش میں دفن ہونا ہے۔ بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کو منہ دکھانا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا تھا۔ بے نظیر اور بھٹو نہیں ہوتے تو آج پاکستان میں بھی وہی ہورہا ہوتا جو کشمیر میں ہوتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں گراسکے۔ 5 سال حکومت چلا کر دکھائی۔ آپ کے پاس عقل نہیں تو میں کیا کروں اور کوئی میری سننے کو تیار نہیں ۔ دھرتی اورعوام کی خاطر لڑ رہے ہیں ۔