لاہور کی سردیاں اچھی ہیں اورکراچی کی گرمیاں،ثنا
اداکارہ ثناءنے کہاہے کہ مجھے لاہور کی سردیاں اور کراچی کی گرمیاں اچھی لگتی ہیں ،کالا رنگ میرا پسندیدہ ہے اور اکثر تقریبات میں کالے رنگ کے ملبوسات زیب تن کرتی ہوں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست سے رتی بھر بھی دلچسپی نہیں بس لبوں پر یہی دعا ہوتی ہے کہ جو بھی حکمران ہو وہ عوام کی خدمت کرے۔ عوام کی فلاح و بہبود کےلئے باتیں کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کالا رنگ زیادہ سوٹ کرتا ہے اور اس لئے میں اکثر تقریبات میں کالے رنگ کے ملبوسات پہن کر شرکت کرتی ہوں ۔ سفید اور کالا رنگ ایسا ہے جس سے انسان کی شخصیت نکھر کر سامنے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں کراچی میں سمندر کی ہوا رات کے وقت موسم کو ٹھنڈا کر دیتی ہے جبکہ لاہور میں صرف گرمی ہی پڑتی ہے اور اسکی راتیں بھی گرم ہوتی ہےں ۔ کراچی والوں کے لئے سمندر ایک تحفہ ہے ۔