بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہ دینے پر ازخود نوٹس
لاہور... سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیار اور فنڈز نہ دینے پر ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے لارڈ میئر مبشر جاوید کی درخواست پر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز نہ ملنے پر از خود نوٹس لیا۔لارڈ میئر لاہور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایل ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیارات واضح ہو چکے ہیں۔مبشر جاوید نے کہا کہ فیصلے کے باوجود ایل ڈی اے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیارات استعمال کر رہا ہے۔ بے اختیار ہونے سے لاہور کے 313 منتخب بلدیاتی نمائندے ذمہ داری پوری نہیں کر پا رہے۔موجودہ حکومت نے 8 ماہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز بھی جاری نہیں کئے۔لارڈ میئر لاہور نے کہا کہ محکمہ بلدیات میٹروپولیٹن کے زونز اسٹاف کے بار بار تقرر و تبادلے سے اضافی مالی بوجھ پیدا کر رہا ہے۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیاراتمیں کمی اور دیگر مسائل پر فیصلے کرے۔چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے کے لئے مقرر کر دی۔