Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار اور انیس قائم خانی ساتھ چلنے پر متفق

کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی نے مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ۔دونوں رہنماوں کی ملاقات پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کی دعوت ولیمہ میں ہوئی۔ فاروق ستارنے انیس قائم خانی کومستقبل میں مل کر چلنے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔ انیس قائم خانی نے علی رضا عابدی کے قتل پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔خیال رہے کہ انیس قائم خانی ایم کیو ایم کا اہم ترین حصہ رہ چکے ہیں ۔ بانی متحدہ سے اختلافات کے باعث انہوں نے مصطفیٰ کمال کے ساتھ مل کر علیحدہ پارٹی پی ایس پی بنالی تھی۔ انیس قائم خانی کو سیاست میں جوڑ توڑ کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد پہلے ایم کیو ایم کا حصہ تھے لیکن مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پاکستان واپسی کے بعد وہ پہلے شخص تھے جو پی ایس پی کا حصہ بنے تھے۔

شیئر: