Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ میں اوپنر کے طور پرکھلینا سب سے مشکل ہے

سنچورین:جنوبی افریقی اوپنر اور پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں متنازعہ کیچ آوٹ سے بچ کر نصف سنچری اسکور کرنےوالے ڈین ایلگر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں اوپنر کے طور پر کھیلنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے اور کرکٹ بورڈ کو ہماری تنخواہ 3گنا کر دینی چاہئے۔ بیٹسمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہماری فتح آسان نہیں تھی، یہ خوش قسمتی تھی کہ ہم جیت گئے ورنہ اس وکٹ پر 149 رنز کے ہدف کے حصول میں میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا تھا ۔ ان وکٹوں پر فاسٹ بولرز کا سامنا کرنا مذاق نہیں جبکہ اوپنرز کو سب سے پہلے تازہ دم بولرز اور نئی گیند کا سامنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا ہمیں جو کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے اس کا تقاضا ہے کہ میری اور ایڈن مارکرم کی تنخواہ 3 گنا ہونی چاہئے ۔اوپنر نے کہا مجھے یہ بات کہتے ہوئے کوئی جھجک نہیں ہوتی کہ اوپنرز کے لئے جنوبی افریقہ سب سے مشکل جگہ ہے لیکن دوسری جانب اس میں بھی کوئی شک نہیں جب ہم مشکلات کا سامنا کرکے اچھی بیٹنگ کرتے ہیں تو اس کا لطف بھی سب سے الگ ہوتا ہے۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسس نے اپنی وکٹوں کے بارے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک موجود ہے اور ہمیں ایسی ہی تیز وکٹیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ صورتحال سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: