بنگلہ دیش میں حکمراں عوامی لیگ پھر کامیاب
ڈھاکا ..بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیر اعظم حسینہ واجد کی عوامی لیگ نے پھر کامیابی حاصل کرلی۔ عوامی لیگ نے پارلیمنٹ کی 350میں سے281 نشستیں جیتنے کا دعوی کیا ہے۔ حسینہ واجد تیسری مرتبہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں گی ۔اپوزیشن اتحاد نے نتائج تسلیم کرنے سے انکا رکردیا ۔حکومتی اتحاد پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے غیر جانبدار حکومت کی نگرانی میںنئے انتخابات کا مطالبہ کیاہے۔ قبل ازیں پولنگ کے دوران ملک بھر میں پر تشدد واقعات میں مرنے والو ں کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔اپوزیشن کے جاتیا اوکیا فرنٹ کے سربراہ کمال حسین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئے انتخابات کرائے جائیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمال حسین نے کہا کہ حکمراں جماعت کی دھاندلی کے سبب اپوزیشن کے 100 سے زائد امیدوار انتخابی عمل سے الگ ہونے پر مجبور ہوئے۔