Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک

جدہ ۔۔۔وادی ستارہ اور قدید کے درمیان کبری الضبیہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ مدینہ روڈ پر پیش آیا۔ سعودی ہلال احمر کی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کی مرہم پٹی کی۔ ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ 6امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں۔ 9افراد زخمی پائے گئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔ دیگر کے زخم درمیانے درجے کے تھے۔ ان سب کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد جائے وقوعہ کے قریب واقع اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔

شیئر: