سند ھ میں کیوں گورنر راج لگایا جائے،شہباز شریف
اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سند ھ میں گورنر راج کی کوئی وجہ نہیں۔ کس بات پر گورنر راج لگایا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف پارلیمنٹ ہاوس پہنچے ۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب سندھ میں گورنر راج کی باتیں ہو رہی ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سند ھ میں گورنر راج کی کوئی وجہ نہیں۔کس بات پر گورنر راج لگایا جائے گا۔ صحافی نے سوال کیا آپ کی صحت کے حوالے سے بھی کچھ تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی میری کمر درد ہے۔ اللہ خیر کرے گا۔