ٹیکس چوری کرنیوالے سپر اسٹورز کے خلاف کارروائی
لاہور...فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس چوری کرنے والے بڑے سپر ا سٹورز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔کروڑوں روپے سیلز ٹیکس چوری کرنے پر معروف سپر اسٹور کے کمپیوٹرز اور اہم ریکارڈ قبضہ میں لے کرچھان بین شروع کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے ڈی ایچ اے فیز فائیومیں معروف سپر اسٹور پر چھاپہ مار کرکمپیوٹرزاوربلنگ مشینیں قبضے میں لے لیں ۔ ایف بی آر نے سپر ا سٹور کی مختلف برانچز پر10مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی تھیں۔ حکام کے مطابق سپر ا سٹور کی9نوبرانچز کی سیلز کے مطابق ماہانہ ایک کروڑروپے سیلز ٹیکس بنتا ہے تاہم انتظامیہ صرف 4 لاکھ روپے ماہانہ سیلز ٹیکس ادا کررہی تھی۔ایف بی آر ٹیم نے چھاپہ مار کر سپر ا سٹور کااہم ریکارڈ قبضے میں لےکر چھان بین شروع کردی ۔ ایف بی آرحکام کے مطابق سپر اسٹور مالکان کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔