Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018 چیلنجنگ ثابت ہوا، عالیہ

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ سال 2018 ان کیلئے کافی چینلجنگ اور مشکل رہاہے ۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں نئے سال کی آمد اور 2018 پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔عالیہ کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں کامیاب ثابت ہوئیں۔انہوںنے کہا کہ رواں سال میں نے صرف کام، کام اورکام کیا ہے، یہاں تک کہ ایک وقت آیا جب میں یہ سوچنے لگی تھی کہ مجھ سے مزید یہ کام نہیں ہوگا لیکن کام سے محبت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔عالیہ نے کہا کہ 2018 سے میں نےبہت کچھ سیکھا اوراب جب 2019 کی آمد ہے تو میں نے کام سے چند دنوں کی چھٹیاں لی ہیں اورمیں بہت خوش ہوں۔یاد رہے کہ 2019 میں عالیہ بھٹ تین فلموں ’کلنک‘، ’گلی بوائے‘ اور ’براہمسترا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

شیئر: