Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحیل شریف کے دورہ سعودی عرب پر قیاس آرائیاں

نیویارک۔۔۔۔ پاکستانی افواج کے سابق سربراہ راحیل شریف سعودی عرب کی زیر قیادت عالمی اسلامی فوجی محاذ کے مشیر مقرر ہونے کا امکان ۔ راحیل شریف کے ریٹائر ہونے اور سعودی عرب کے دورے کے موقع پر پاکستانی میڈیا یہ توقعات پیش کررہی ہے کہ راحیل شریف کو انسداد دہشتگردی کے عالمی اسلامی فوجی محاذکا کمانڈر یا مشیر مقرر کیا جائے گا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق راحیل شریف خصوصی طیارے سے ریاض پہنچے جہاں ان کا زبردست استقبال ہوا بعدازاں عمرے کیلئے مکہ مکرمہ چلے گئے۔ پاکستان کے کسی عہدیدار نے ابتک اس کی نہ تصدیق یا تردی نہیں کی کہ راحیل شریف کو عالمی اسلامی فوجی اتحاد کا مشیر مقرر کیا جارہا ہے۔ایسا لگتا ہے اس کا اعلان اتحاد میں شامل ممالک کے چیف آف اسٹاف کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ ابھی اجلاس کی تاریخ متعین نہیں ہوئی۔سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب فوجی آپریشنز کی وجہ سے راحیل شریف کو پاکستان میں عوامی حلقوں میں پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر: