Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر ثناء میر آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر میں شامل

پاکستانی ویمن کرکٹر ثناءمیرکو آئی سی سی کی ویمن ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کر لیا گیا جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس ٹیسٹ اور وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئے سال کے آغاز پر اپنی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی سابق کپتان، آل راونڈر اور رینکنگ میں نمبر ون ثناءمیر کو بھی شامل کیا گیا ہے، انہیں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیاہے، وہ اس سے قبل دنیا کی بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس ون ڈے اور ہند کی ہر منپریت کور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان بنائی گئی ہیں۔ون ڈے ٹیم میں ہند کی 2کرکٹرز شامل ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ہند کی 3کرکٹرز موجود ہیں جبکہ پاکستان کو نمائندگی نہیں ملی ۔دوسری جانب 2018 کی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے ، انہوں نے سال میں 7 ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹیں حاصل کیں ، اس ٹیم کا کپتان نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے۔ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جبکہ ٹیم میں ہند کے 4 کھلاڑی ہیں اور پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا کوئی کرکٹر اس میں شامل نہیں۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان ایرون فنچ کو مقرر کیا گیا ہے ، حیرت انگیز طور پر ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابرا عظم کانام بھی سال کی بہترین ٹیم میں شامل نہیں تاہم اس ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی فاسٹ بولر وہاب ریاض کر رہے ہیں۔ 2018 کی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کین ولیمسن کو مقرر کیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: