Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقے میں شادابی کیلئے کیا کیا جائے؟

حیدرآباد۔۔۔۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی (حمڈا)کو تجویز پیش کی کہ وہ حمڈا کے علاقہ میں بڑے پیمانہ پرسرسبزی وشادابی کیلئے ایکشن پلان تیارکریں ۔کے چندرشیکھرراؤ نے اپنی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون میں حمڈا علاقہ میں سرسبزی وشادابی کے سلسلہ میںایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوںنے اس موقع پر حمڈا کے کمشنر بی جناردھن ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ بڑے پیمانہ پرسرسبزی وشادابی کے پروگرام کا آغاز کریں جس کانشانہ رکھاجائے۔انہوںنے کہاکہ حیدرآباد کوہندوستان کے دیگر شہروں کی طرح کنکریٹ کا جنگل نہیں بننا چاہئے اور یہاں رہنے والے عوام کو سرسبزی وشادابی کے بڑے پیمانہ پرہونے پروگرام سے فائدہ ہونا چاہئے تاکہ آنے والی نسلیں خوشی محسوس کرسکیں۔انہوں نے حمڈ ا کے کمشنر سے کہا کہ واکرز کلب تشکیل دیاجائے اور اس کی نگرانی کا کام ان کے حوالے کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد تا میدک اور دیگر مقامات پر ماضی کے جنگلاتی مناظر میں نئی جان ڈالی جائے۔
   

شیئر: