بدین: انشورنس کمپنی کے لاکر سے چوری کیے گئے 20 لاکھ 90 ہزار روپے پولیس نے قبرستان سے برآمد کر لیے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چوکیدارنے لاکر کی ڈپلی کیٹ چابی بنوائی تھی اور دوران تفتیش راز اگل دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے چوکیدار نے لاکر کی ڈبلی کیٹ چابی بنوائی تھی۔ 2 دن قبل چالاک ملزم نے اسی چابی کی مدد سے 20لاکھ 90ہزارروپے کی رقم چرائی اور قبرستان میں چھپادی ۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے ابتدائی کارروائی میں چوکیدار کو گرفتار کرکے سی سی ٹی وی کیمرہ، کمپیوٹر ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے رقم چرا کر قبرستان میں دبانے کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے رقم برآمد کرلی گئی انہوں نے کہا کہ کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لئے انعام اور ترقی کی سفارش کی ہے۔