اسرائیل یونیسکو سے نکل گیا
ریاض ۔۔۔ اسرائیل نے یکم جنوری 2019ءسے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تربیت و علم و ثقافت یونیسکو کو خیر باد کہہ دیا۔ اقوام متحدہ میں متعین اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے بتایا کہ یکم جنوری 2019ءسے یونیسکو سے علیحدگی کا اسرائیلی فیصلہ موثر ہوگیا۔ اسرائیل نے اپنے زعم کے مطابق یونیسکو سے علیحدگی اسلئے اختیار کی ہے کیونکہ وہ القدس سے یہودیوں کے رشتے کو مٹانے کی کوشش کررہی تھی۔ اسرائیلی سفیر نے یہ بھی کہا کہ انکا ملک ایسی تنظیم کا ممبر نہیں رہ سکتا جس کا ہدف اسرائیل مخالف ہو اور جو اسرائیل دشمنوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن گئی ہو۔