Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فوجی کیمپ پر حملہ ،5اہلکار ہلاک

کابل.... افغانستان میں فوجی کیمپ پر طالبان کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ صوبہ قندھار کے ضلع میواند میں مسلح طالبان نے فوجی کیمپ پر اچانک دھاوا بول دیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ جھڑپ میں5 فوجی ہلاک جبکہ6 زخمی ہو گئے ۔ جھڑپ کے دوران متعدد طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے تاہم ان کی تعداد بارے واضح نہیں ہو سکا ۔حکام کے مطابق طالبان راکٹ گرینیڈ اور دیگر خود کار ہتھیاروں سے مسلح تھے۔ش حملہ پسپا کردیا گیا۔
 

شیئر: