Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں پھر زلزلہ

جکارتہ...انڈونیشیا کے مختلف شہروں میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق جزیرے سماٹرا کے صوبے آچے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز صوبے کے دارالحکومت باندا آچے سے 93 کلو میٹر جنوب مغرب میں 14 کلو میٹر زیر زمین تھا۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 26 دسمبر 2004 کو 9.1 کی شدت سے زلزلے اور اس کے بعد سونامی سے 2 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
 
 
 

شیئر: